Whatsapp Message in Urdu Waalid ka Apne Bacche ko Naseehat

02:37:00 Malik Junaid Rasheed 0 Comments

ایک والد کا اپنے بچے کو نصیحت آموز خط
۔
ھانگ کانگ کے ایک مشہور ٹی وی براڈ کاسٹر (جو کہ بچوں کا ماھر نفسیات بھی ھے) کا اہنے بیٹے کو خط :
خط کے الفاظ کا اطلاق ھم سب پر ھوتاھے (چاھے بچہ ھے یا بچی ' جوان ھے یا بوڑھا)
پیارے بچے
تین وجوھات مجھے یہ سب کچھ لکھنے پہ مایل کررھی ھیں
- زندگی میں اچھی بری قسمت اور حادثات کا غیر متوقع ظہور ایک فطری عمل ھے ۔ کسی کو علم نہیں کہ وہ کتنا عرصہ زندہ رھے گا ۔ اس لئےمناسب ھے کہ آپ کو پہلے سے کچھ الفاظ کہہ دوں
- میں آپکا والد ھوں ۔ اگر میں آپ کو کچھ نہ بتاسکا تو کوئی اور یہ سب کچھ نہیں بتائے گا ۔
- میں جو کچھ لکھ رھاھوں ' یہ میرے تلخ تجربات کا نچوڑ ھے اور شاید ان پر عمل کرنے سے آپ بے شمارغیر ضروری پریشانیوں سے بچ جائیں گے
درج ذیل چیزیں یاد رکھیں
1۔ جن لوگوں کا آپ سے اچھارویہ نہ ھو ' ان کے بارے میں شکایت نہ کیجئے ۔ سوائے میرے اور آپ کی ماں کے کوئی اور آپ سے اچھے رویہ برتنے کا ذمہ دارنہیں ۔جو لوگ آپ کے ساتھ اچھا برتاوُ کریں ' ان کی قدر کیجئے اور ان کا شکرگذار رھئے ۔ ھاں آپ کو خبردارھوناچاھئے کہ ھرفرد کے اچھےروئے کے پیچھے کوئی نہ کوئی مقصد ضرور ھوتاھے ۔ اگر کوئی آپ سے اچھا برتاو کرتاھے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ آپ کو پسند کرتاھے۔۔ آپ کو محتاط رھناچاھئے ۔ جلد بازی میں اسےحقیقی دوست نہ سمجھئے ۔
2۔ دنیا میں کوئی بھی فرد ناگزیر نہیں ھے ۔ لازمی نہیں کہ دنیا میں ھرچیز آپ کی ملکیت ھو ۔ اگر یہ خیال آپ کے ذھن میں پختہ ھو جائے تو آپ کیلئے زندگی گزارنا آسان ھوجائیگی بالخصوص ایسے حالات میں جب آپ کے اردگرد لوگ آپ کو مزید برداشت نہ کرنا چاھیں یا آپکی محبوب چیزآپ کے پاس مزید نہ رھے۔
3۔ زندگی مختصرھے ۔اگر آپ آج اپنی زندگی کے لمحات ضایع کرتے ھیں ' تو آنیوالا کل آپکو بتارھاھوگا کہ زندگی آپکو چھوڑ کے جارھی ھے ۔ جتنا جلد آپ اپنی زندگی میں مہیا خزانوں سےفایدہ اٹھا سکے ' اتنا ھی زیادہ آپ زندگی کا لطف اٹھائیں گے۔
4۔ زندگی عارضی احساسات کا نام ھے ۔اور وقت / عمر/موڈ کے ساتھ ساتھ یہ احساسات دھندلے پڑجاتے ھیں ۔ اگرکوئی محبوب شےآپ کو چھوڑ دیتی ھے تو صبر کا دامن ھاتھ سے نہ چھوڑیں ' وقت کے ساتھ ساتھ زخم اور دکھ مندمل ھوجائیں گے ۔ کبھی بھی محبت اور حسن کے بیان میں مبالغہ آرائی سے کام نہ لیں ۔ اسی طرح محبت کے جانے کے دکھ میں بھی مبالغہ سے کام نہ لیں ۔
5۔ دنیا میں بیشمار کامیاب لوگوں اچھی تعلیم حاصل نہ کرسکے ۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ مطالعہ میں محنت سے کام نہ لیں ۔ آپ جو بھی علم حاصل کرتے ھیں وہ آپ کا ھتھیار بن جاتاھے ۔ھر کوئی کامیابی تک پہنچ سکتاھے بشرطیکہ وہ آغاز توکرے چاھے وہ آغاز انتہائی بے وقعت چیز سے کیوں نہ ھو ۔
6۔ میں اس توقع میں نہیں جی رھاھوں کہ جب میں بوڑھا ھو جاؤں گا تو آپ مجھے مالی سہارا دیں گے ۔ بلکہ اصل بات یہ ھے کہ جب آپ بڑے ھوجائیں تو میری آپ کو سہارا دینے کی ذمہ داری ختم ھوجاتی ھے ۔ اس کے بعد آپ نے فیصلہ کرناھے کہ آپ نے پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرناھے یا لیموزین جیسی قیمتی کار میں ' امیر بننا ھے یا غریب ۔
7۔ آپ کو اپنے قول کا پاس رکھناچاھئے ۔ لیکن دوسروں سے یہ توقع نہ رکھئے کہ وہ بھی ایسا کرپائیں گے ۔آپ لوگوں کے ساتھ اچھابرتاو کریں لیکن دوسروں سے ایسی کوئی توقع نہ رکھئے ۔ اگر آپ یہ بات سمجھ نہیں رھے ھیں تو آپ عملی میدان میں غیر ضروری مشکلات کا سامنا کرسکتےھیں ۔
8۔میں نے ان گنت سال لاٹریاں خریدیں لیکن کبھی بھی لاٹری کا انعام نہیں پایا ۔ اس سے آپ اندازہ کرسکتے ھیں کہ دولتمند بننے کیلئے آپ کو سخت محنت کرنا پڑیگی ۔ مفت میں روٹی نہیں ملتی ۔
9۔ نامعلوم میرا اور آپ کا ساتھ اس دنیا میں کتنا ھوگا۔ آئیں جو وقت ھمیں میسرھے' اس مہیا وقت کے خزانے سے لطف اندوز ھوں ۔ ھم نہیں جانتے کہ آیندہ زندگی میں ھمیں ایک دوسرے سے ملنا نصیب بھی ھوگا یا نہیں ۔
آپکا والد
آپ اسے دوبار پڑھیں
اپنی أولاد سے کہئے کہ وہ اسے تین بار پڑھے
شاید وہ اس بات کو سمجھ سکیں ۔

0 comments: